Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196795
Published : 4/12/2018 7:34

افغانستان کے مسئلہ میں ہماری مدد کرو؛ عمران خان کے نام ٹرمپ کا خط

عمران خان نےبتایا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی وزیراعظم کو  امریکی صدر ٹرمپ کا خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے،اس بات کا انکشاف وزیراعظم عمران خان نے پیر کو بعض ٹی وی اینکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط انہیں آج صبح ہی موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے،وزیراعظم عمران خان نےبتایا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے، امریکی اب افغانستان سے باعزت واپسی کے بہانے تلاش کررہے ہیں ،خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ کو کئی سال گزرنے کے باوجود نصف ملک پر طالبان کا قبضہ ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10