Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196796
Published : 4/12/2018 7:42

ٹرمپ انتظامیہ کی نسل پرستی اور عسکریت پسندی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جانا چاہیے؛امریکہ کی سیول سوسائٹی اور یونیورسٹی اساتذہ کا مطالبہ

امریکا میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے ایک کھلے خط میں ٹرمپ انتظامیہ کی عسکریت پسندی کی پالیسی کامقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

ولایت پورٹل:امریکا میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے ایک کھلے خط میں ٹرمپ انتظامیہ کی عسکریت پسندی کی پالیسی کامقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،کامن ڈریمز نامی نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکا کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے  سینیٹ کے آزاد رکن برنی سینڈرز کےنام اپنے خط میں ان سے کہا ہے کہ وہ  ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں جارحانہ عزائم اور عسکریت پسندی نیز پنٹاگون کے بجٹ میں اضافے کا مقابلہ کریں ،اس خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی نسل پرستی اور عسکریت پسندی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جانا چاہیے، یہ خط ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب امریکا نے اپنے فوجی بجٹ میں سات سو ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10