مشرق وسطی میں عدم استحکام کے ذمہ دار بن سلمان ہیں:امریکی سنیٹر
امریکی سنیٹر کا کہنا ہے کہ بن سلمان کی تنبیہ نہ ہونے کی وجہ سے ستمگروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کا آسانی کے ساتھ گلہ دبا دیں۔
ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹر Lindsay Graham نے وال اسٹریٹ جریدہ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سعودی عرب پر جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں بین الاقوامی قوانین کی بے احترامی کا الزام لگاتے لگاتے ہوئے خطہ میں آل سعود کی سیاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،انھوں نے اپنے مضمون میں مشرق وسطی میں عدم استحکام کا سبب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس شخص کی تنبیہ نہ ہونے کی وجہ سے ستمگروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کا آسانی کے ساتھ گلہ دبا دیں،انھوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی اس کو جابرانہ سیاست سے باز کریں؟