Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196799
Published : 4/12/2018 8:37

جزیرہ نمائے عرب میں ایک اور حزب اللہ نہیں بننے دیں گے:امریکہ میں تعینات سعودی سفیر

امریکہ میں تعینات سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران نے لبنان میں حزب اللہ بنا کر عرب کی پشت میں خنجر گھونپا ہے کیونکہ حزب اللہ مکمل طور پر ولی فقیہ کی تابع ہے۔

ولایت پورٹل:بن سلمان کے بھائی اور امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بوچھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دوپہلو بیانات سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ، اس نے لبنان میں حزب اللہ  بنا کر عرب کی پشت میں خنجر گھونپا  ہے کیونکہ حزب اللہ مکمل طور پر ولی فقیہ کی پیروکار ہے نیز عراق اور شام میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتی ہے ، اب ایران یمن کے حوثیوں کو مضبوط کرکے جزیرہ نمائے عرب میں ایک اورحزب اللہ بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13