Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196813
Published : 5/12/2018 5:6

ایران تیل برآمد نہیں کر ے گا تو کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر سکے گا:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کسی دن ایرانی تیل کی فروخت کو روکنا چاہے تو وہ جان لے کہ خلیج فارس سے کسی کا تیل نہیں گزرسکے گا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی  نےسمنان شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر سکے گا،حسن روحانی نے امریکی حکام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا امریکا خطے کے ممالک کو ایران سے دور نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان ملکوں کے درمیان جاری تجارت کو ختم کروا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران  کےاپنے پڑوسی ممالک پاکستان،عراق، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، روس، قازقستان، ترکمانستان، افغانستان، عمان، قطر اور کویت کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور رہیں گے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایرانی تیل کی درآمد کو صفر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں، اس کا مقصد ایران کی اقتصادی حالت کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں ایران کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے،ایرانی صدر مزید کہا کہ ایران اپنا تیل فروخت کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، اگر امریکا کسی دن ایرانی تیل کی فروخت کو روکنا چاہے تو وہ جان لے کہ خلیج فارس سے کسی کا تیل نہیں گزرسکے گا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13