Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196818
Published : 5/12/2018 5:59

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال 1نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر  زلزال 1نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں مغربی ساحل پر چار سوڈانی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے  شہید ہوچکے ہیں،بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے حدیدہ بندرگاہ کے حصول کے لیے جاری جھڑپوں کے باعث خوراک کی ماہانہ ترسیل میں 55ہزار میٹرک ٹن کی کمی آئی ہے اور اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو تقریباً 14ملین افراد قحط زدگی کے باعث جان کی بازی ہار جائیں گے،خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج اور یمنی سرکاری فوج  کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13