Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196820
Published : 5/12/2018 8:0

ایران کے مقابلہ میں امریکہ کی شکست خوردہ پالیسی

امریکہ آج تک ایران کو سمجھ ہی نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے ہر امریکی حکومت نے ایران سے شکست کھائی ہے۔

ولایت پورٹل:ہل نیوز ایجنسی نے ایران کے خلاف امریکہ کے رویہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ   امریکہ آج تک ایران کو  سمجھ ہی نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے ہر امریکی حکومت نے ایران سے شکست کھائی ہے ، ٹرمپ حکومت  کی لفاظی  اور دھمکیوں کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ، ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی طاقت کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس کو  ایٹمی طاقت سے زیادہ خطہ میں ایران کے اثر ورسوخ کے مسئلہ پر توجہ دینا چاہیے تھی، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے مئی میں  بیان کیے جانے والی 12شرطوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں ہوا ہے  اس لیے کہ نہ تو ان شرائط کی بنیاد معلوم تھی اور نہ ہی ان کو پورا کرنے کا طریقہ واضح تھا اس کے علاوہ امریکی حکام کی طرف سے ایران کو اثاثے منجمد کرنے، تجارت بند کرنے اور گوشہ نشین کرنے کے دھمکیاں دینے کا مطلب یہ ہے  انھوں نے خطہ میں اس کے اثر ورسوخ کو مان لیا ہے  کہ اب اس کو ختم کرنے کی بات کررہے ہیں ، اس کے علاوہ ٹرمپ کی  پابندیوں میں بھی زیادہ تر اقتصادی مسائل کو مد نظر رکھا گیا ہے  جو کافی نہیں ہے ، رپورٹ کے آخر میں  آیا ہے کہ ایران کے مقابلہ میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شام میں امریکی فوج پر ہونے والا خرچ  رائگاں چلا گیا ہے ۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13