Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196821
Published : 5/12/2018 8:15

اگر بن سلمان کو ابھی لگام نہ دی گئی تو آئندہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں:امریکی سنیٹر

امریکی سنیٹر Lindsay Graham کا کہنا ہے کہ اگر ابھی بن سلمان کو نہ روکا گیا تو آئندہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی سنیٹر اور سینٹ کی مسلح کمیشن کے رکن Lindsay Grahamنے فاکس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر ابھی بن سلمان کو نہ روکا گیا تو آئندہ  حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ جب تک جمال خاشقجی کے سب قاتل گرفتار نہ ہوجائیں تب تک سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی بند کر دینا چاہیے،سنیٹر کا کہنا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ سعودی حکام نے مجھے گمراہ کر کے مجھ سے غلط فائدہ اٹھایا ہے  نیز خاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں امریکی موقف نے  دوسرے لوگوں کو بھی منفی کاروائیاں کرنے کی شئے دی ہے،قابل ذکر ہے کہ  امریکی خفیہ ادارےسی آئی اے نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی حکام نے اس ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو گمراہ کیا ہے ۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10