Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196834
Published : 5/12/2018 18:25

اپنی طاقت پر ایمان اور ظلم سے مقابلہ ہی امت اسلامی کو بچا سکتا ہے:رہبر انقلاب

اگر مسلمان، اسلام دشمنوں کے اقدامات پر نظر رکھیں تو وہ دیکھیں گے کہ ان کی توجہ کا ارتکاز ان پہلوؤں پر ہے کہ جس سے اسلامی معاشرے کی حیات و بقاء وابستہ ہے اور ان میں سے ایک پہلو، مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد ہے کہ جس کو مسلمانوں کے درمیان سے ختم کرنے کے لئے اسلام دشمنوں کی تفرقہ انگیزی پر مبنی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل: اگر مسلمان، اسلام دشمنوں کے اقدامات پر نظر رکھیں تو وہ دیکھیں گے کہ ان کی توجہ کا ارتکاز ان پہلوؤں پر ہے کہ جس سے اسلامی معاشرے کی حیات و بقاء وابستہ ہے اور ان میں سے ایک پہلو، مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا اتحاد ہے کہ جس کو مسلمانوں کے درمیان سے ختم کرنے کے لئے اسلام دشمنوں کی تفرقہ انگیزی پر مبنی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے نیز انہیں یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں کو اتحاد وجود میں لانے اور عالم اسلام کی سرنوشت کا کردار بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔
آج عالم اسلام کے اتحاد کا دن ہے، آج آپ مشاہدہ کریں کہ اسی حالیہ کمزور اتحاد کو ختم کرنے کے لئے دشمن کس قدر سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ مختلف اسلامی فرقوں گروہوں، قبیلوں اور قوموں کے درمیان طرح طرح کے بہانوں سے پھوٹ ڈال سکے۔ یہ لوگ انہیں مار ڈالیں، وہ لوگ انہیں مار ڈالیں، ان کے دل میں ان کے خلاف نفرت و بیزاری وجودمیں لائے اور اس کے برخلاف ان کے دلوں میں نفرت پھیلائے، جس کا نتیجہ یہ ہو کہ عالم اسلام کے اصلی دشمن اور دنیا کے اس علاقہ پر تسلط و قبضہ جمانے پر مبنی منصوبہ سازوں کی سازشوں سے لوگ غافل رہ جائیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13