Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196840
Published : 6/12/2018 9:58

افغانستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 6طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6  طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے، اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6  طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے،پوليس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے میڈیا کو بتايا کہ درجن سے زائد طالبان دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ زخمی طالبان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10