Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196841
Published : 6/12/2018 10:24

شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام

عراق کے صوبہ الانبار میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے-

ولایت پورٹل:عراقی صوبے الانبار میں الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر نے خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر شام کی سرحد سے عراق کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن الحشدالشعبی نے انتہائی چابک دستی کے ساتھ داعش کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ،ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے مارٹرگولوں سے الحشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ بھی کیا ، لیکن دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیاگیا ،الحشد الشعبی کے کمانڈر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ شام سے ملحقہ سرحدوں پر سیکورٹی کے اقدامات مزید سخت کرے تاکہ داعش کی دراندازی کو روکا جاسکے ، الحشدالشعبی کے ایک اور کمانڈر ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ داعش کے بہت سے سرغنے شام اور عراق کی سرحد کے قریب شام کے اندر واقع امریکی فوجی اڈوں میں موجود ہیں - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام میں التنف فوجی اڈہ داعش کے باقی بچے عناصر کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوگیا ہے کہا کہ امریکا دہشت گردوں کو استعمال کرکے بغداد اور دمشق کی حکومتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتاہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12