Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196842
Published : 6/12/2018 10:32

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے ہاتھوں8 شہری ہلاک،متعدد زخمی

افغانستان میں غیرملکی افواج کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام جاری ہے، امریکی اور نیٹو افواج کے تازہ ترین حملوں میں 8 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی افواج نے گزشتہ رات صوبہ لوگر کے علاقے «ژوری» اور «پل علم» میں کارروائی کرکے کم از کم 8 عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے،غیرملکی افواج کا دعویٰ ہے کہ مسلح کارروائی طالبان کے خلاف کی گئی اور تمام ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق طالبان سے تھا،دوسری طالبان کے ترجمان «ذبیح الله مجاهد» نے امریکی فوج کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہری تھے اوران حملوں میں متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حملوں میں درجنوں افغان شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13