Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196854
Published : 6/12/2018 18:7

آیت اللہ خامنہ ای کی مسلمانوں سے فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑنے کی اپیل

فلسطین کو آج (اس کے حال پر)اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیٔے۔ آج کل ملت فلسطین پر اس قدر ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں۔ہمیں جاگنا ہوگا، ہمیں آج یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ہمارے فیصلے عالم اسلام کے تاریخی مقدر کا تعین کریں گے، البتہ یہ فیصلے صرف ہم سے اور ہمارے آج سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔ آج امت اسلامیہ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے مگر یہ کہ اپنی طاقت پر ایمان رکھے اور ظلم و ستم نہ سہے اور فیصلہ کرلے کہ زور زبردستی کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

ولایت پورٹل: فلسطین کو آج (اس کے حال پر)اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیٔے۔ آج کل ملت فلسطین پر اس قدر ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں۔ یہ نام نہاد انسان دوست اور حقوق انسانی کے طرفدار یورپی لوگ {صُمٌ بُکْمٌ عُمْیٌ}بہرے، گونگے اور اندھے بن جاتے ہیں اور فلسطینی حکومت کے خلاف جو لوگوں کے صواب رائے سے معرض وجود میں آئی ہے، باتیں کرتے ہیں اور اس کی مخالفت میں موقف اختیار کرتے ہیں۔یہ عالم اسلام میں پھوٹ کی وجہ سے ہے۔ یہ سب عالم اسلام کے سیاستدانوں اورذمہ دار افراد کی خود خواہی کے نتیجے میں ہورہا ہے۔ہمیں جاگنا ہوگا، ہمیں آج یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ہمارے فیصلے عالم اسلام کے تاریخی مقدر کا تعین کریں گے، البتہ یہ فیصلے صرف ہم سے اور ہمارے آج سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔ آج امت اسلامیہ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے مگر یہ کہ اپنی طاقت پر ایمان رکھے اور ظلم و ستم نہ سہے اور فیصلہ کرلے کہ زور زبردستی کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔ ہم اسلامی قوموں کو اس بات کی دعوت نہیں دیتے ہیں کہ شمشیر بکف ہوکر دنیا کے ملکوں سے جنگ کریں بلکہ ہم یہ نصیحت کرتے ہیں کہ اپنے حق کے حصول، اپنی اقدار، عزت و شرافت اپنی قوموں کی عزت و وقار اور اپنی گرانقدر تاریخ اور میراث کو پہچانیں، ان کی قدر کریں اور ان پر بھروسہ کریں اور اس بات کی اجازت نہ دیں کہ کفر و استبداد کی دنیا جو کہ آج صہیونیوں کی مٹھی میں ہے،انہیں ذلت کی نگاہ سے دیکھے، قرآن کا کہنا یہ ہے:’’عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ‘‘۔(سورہ توبہ:آیت۱۲۸)
آپ کی پریشانیاں اور عالم اسلام نیز امت اسلامیہ کی پریشانیاں، پیغمبر اسلام(ص) کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔’’حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ‘‘۔(سورہ توبہ:۱۲۸)  وہ آپ کی ہدایت چاہتے ہیں۔وہ آپ کو سعادت مند دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کی جانب صراط مستقیم کا راستہ جو آپ کے لئے کھولا گیا ہے اور جو آپ کی دنیا و آخرت کی سعادت کے لئے ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھتے رہیں۔ پیغمبر اسلام(ص) یہ سب چیزیں ہم سے چاہتے ہیں۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13