Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196862
Published : 8/12/2018 9:52

اقوام متحدہ میں امریکہ کو حماس کے مقابلہ میں شکست کا سامنا

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی، قرارداد کی مخالفت میں 87، حق میں 57 جب کہ 33 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قوانین کے تحت قرارداد کی منظوری کے لیے درکار 2 تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جس کے باعث قرارداد کو مسترد کردیا گیا، اس قرار داد کی منظوری کے لیے اسرائیل نے لابنگ کی تھی،امریکہ نے بھی اسرائیل کے ہمراہ قرارداد کی منظوری کے لیے زبردست لابنگ کی تھی اور نکی ہیلی نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کے لیے اراکین کو خط لکھے تھے جن میں قرارداد کی نامنظوری پر دھمکی بھی دی گئی تھی،قرار داد اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی، نکی ہیلی اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہی ہیں اور یہ قرارداد اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی آخری کارروائی ہے،ادھر امریکی قرارداد مسترد ہونے پر حماس نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ و اسرائیل  کے ناپاک عزائم کی سخت الفاظ مذمت کی۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10