Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196864
Published : 8/12/2018 10:50

افغانستان سے نکلیں گے تو ایک اور نائن الیون دیکھنے کو ملے گا:امریکی مسلح افواج کے چیئرمین

امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی،جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی، امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،امریکی جنرل کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ 17 سال سے امریکہ اور نیٹو فورسز کی افغانستان میں بھرپور موجودگی کے باوجود نہ فقط اس ملک میں امنیت برقرار نہیں ہوئی ہے بلکہ اس ملک کے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور آئے روز درجنوں افراد دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور پوست کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13