Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196866
Published : 8/12/2018 11:5

امریکہ مزید ہمارے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہیں چلا سکتا:عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ پاکستان امریکا کی جنگ بہت لڑ چکا،اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا ۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا اب پاکستان کے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہ چلائے، ٹرمپ سے ٹویٹر پیغامات ٹویٹر وار نہیں تھا،یہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیے تھا ’صدر ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت تھی‘،پاکستانی وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ پاکستان امریکا کی جنگ بہت لڑ چکا،اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا، پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے نہیں،انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو بطور ہتھیار استعمال کرے، ایسے تعلقات نہیں چاہتے،ڈرون حملوں کے کون خلاف نہیں ہوگا، ایک دہشت گرد کے ساتھ 10 دوست اور پڑوسی مارے جاتے ہیں، ایسے میں کون اپنے ملک میں ڈرون حملوں کی اجازت دے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ چین جیسے تعلقات امریکا سے بھی چاہتے ہیں، اسامہ بن لادن کے قتل کے معاملے میں امریکا نے اپنے اتحادی پر اعتماد نہیں کیا، امریکا کو پاکستان کو مطلع کرنا چاہیے تھا، ’ہمیں پتہ نہیں چلا ہم دوست تھے کہ دشمن،انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے کچھ مدد ملی ہے، رقم کی تفصیلات حکومتیں راز رکھنا چاہتی ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 30 برس میں ہم نے آئی ایم ایف کے 16 پروگرام لیے، اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یقینی بنائیں گے یہ آخری بار ہو ۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12