Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197323
Published : 3/1/2019 8:43

نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ جلد ملاقات کا منتظرہوں:ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔
ولایت پورٹل:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کامنتظرہوں،صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوویت یونین نے افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں حملہ کیا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے سوویت یونین خود دیوالیہ ہوگیا،انہوں نے کہا سوویت یونین کا فیصلہ درست تھا لیکن افغان جنگ سخت تھی، امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس خطے میں پاکستان بھی موجود ہے، پاکستان کو لڑنا چاہیے اورامریکہ طالبان سے مذاکرات کررہا ہے،واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی صدر نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی اور پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے اورپاکستان نے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21