Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197324
Published : 3/1/2019 8:51

2018 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 295 فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار زخمی

فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے’’اوچا‘‘ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق2018 میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 295 فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
ولایت پورٹل:فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے’’اوچا‘‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2018 میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 295 فلسطینی شہری شہید اور 29 ہزار زخمی ہوئے،مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اوچاکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد ایک سال میں فلسطینی شہادتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، رپورٹ کے مطابق 2018 میں شہید ہونے والے 61 فیصد فلسطینیوں کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور ان کی  تعداد 180ہے جبکہ 79 فیصد زخمی 23 ہزار غزہ کی پٹی کے رہائشی ہیں،رپورٹ کے مطابق شہداء  میں 57 شہید اور 7 ہزار زخمی 18 سال سے کم عمر کے ہیں، 2018  کے دوران یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل اور املاک کو تباہ کرنے کے 265 واقعات کا اندراج کیا گیا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21