Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197325
Published : 3/1/2019 8:56

ہندوستان کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے:ہندوستانی وزیر داخلہ

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لئے ملک کی آبی سرحدوں کی نگرانی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جینس معلومات کی روشنی میں دہشت گرد، خفیہ طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف راستوں، خاص طور سے آبی راستوں سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں،انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ہندوستان کے پڑوسی ممالک حملوں کے لیے دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں،ہندوستان کے وزیر داخلہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ درپیش خطرات کے پیش نظر ہمیں اپنی سرحدوں کی نگرانی، مزید سخت کرنا ہو گی تاکہ ملک کو سن دو ہزار آٹھ جیسے حملوں کا سامنا نہ کرنا پڑے،قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار آٹھ میں ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے،ہندوستان نے لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید پر ان حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا جسے حافظ سعید نے مسترد کیا ۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20