Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197335
Published : 5/1/2019 7:30

ہندوستان میں گائے کے نام پر ایک بے گناہ کا قتل!!!

ہندوستانی ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 60 سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا۔
ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 60 سالہ شیخ قابل میاں نامی شخص کو لاٹھیاں مار مار کر ہلاک کردیا،جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی اور معاملے کو دبا دیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی،میڈیا میں خبر آنے پر حکمراں طبقہ نیند سے جاگا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کو گائے چوری کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر دیہاتیوں نے لاٹھیاں مار کر قتل کیا،پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد کرنے والے دیہاتیوں کے چہرے صاف طور پر نظر آنے کے باوجود نامعلوم افراد کے نام ایف آر آئی کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20