Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197339
Published : 5/1/2019 7:57

عمران خان کی ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ترکی کے ایوان صدر میں آمد پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے مابین ملاقات کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات انجام پائے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت عمران خان اور ترکی کے وفد کی قیادت رجب طیب اردوغان نے کی،مذاکرات  کے بعد دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا، دونوں ملکوں کے سربراہوں نے سکیورٹی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23