Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197345
Published : 6/1/2019 7:42

غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ؛23 نہتے فلسطینی زخمی

غزہ میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ولایت پورٹل:غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 23 نہتے فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 23 افراد زخمی ہوئے ہیں،فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں،انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا،واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً درجنوں فلسطینی شہید اور 22 ہزار مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں،خیال رہے کہ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو سزا دی جارہی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21