Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197350
Published : 6/1/2019 8:23

افغانستان میں طالبان کا فوج پر حملہ؛7 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ولایت پورٹل:افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،اس حملے میں 7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں،افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے اور 11 زخمی ہو گئے،ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21