Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197362
Published : 7/1/2019 9:49

شام کے خلاف پھر سے امریکی سازش تیار

شام میں دہشتگردوں کی شکست اور شامی فورسز کی فتوحات کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف ایک نئی سازش تیار کی ہے۔
ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے بشار الاسد کی حکومت کو شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کے لیے ایک بار پھر فضائی حملے کی دھمکی دے دی،امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اسرائیل اور ترکی کے چار روزہ دورے کے آغاز پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت امریکی ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،مشیر امریکی سلامتی جان بولٹن نے مزید کہا کہ امریکی فوج شام میں رہتی ہے یا واپس چلی جاتی ہے، دونوں صورتوں میں اگر شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو امریکا شام پر تیسری بار بھی فضائی حملے سے گریز نہیں کرے گا،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا واویلا کیا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا اور کیمیائی ہتھیارامریکہ کے حامی دہشتگردوں نے استعمال کئے تھے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20