Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197363
Published : 7/1/2019 9:57

افغانستان میں سونے کی کان دبنے سے 40 کان کن ہلاک

افغانستان میں سونے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 40 کان کن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سونے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 40 کان کن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان دھماکے کے بعد دب گئی، سونے کے کان میں موجود 40 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے، امدادی ادارے نے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 15 کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، ملبے میں اب بھی کچھ کان کنوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21