Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197366
Published : 8/1/2019 6:4

ایران اپنی دفاعی طاقت کو اسلامی ملکوں کی دفاعی طاقت کا حصہ تصور کرتا ہے:ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مسلمان بھائیوں، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک کی دفاعی طاقت کا حصہ تصور کرتا ہے۔
ولایت پورٹل:تہران میں مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت تمام مسلمانوں، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک سے تعلق رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ بدستو مغربی ایشیا کے خطے میں بدامنی اور یہاں آباد قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے،بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ خطے کی قوموں کے لیے ایران کا واضح پیغام یہ ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام کی بیداری اور استقامت کا نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس بار مغربی ایشیا کا نظم سامراجی طاقتوں کی مخالفت کے نظریے پر استوار ہو گا۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21