Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197367
Published : 8/1/2019 6:12

ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ

ایران کے وزير خارجہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو ہندوستان کا مطمئن تجارتی شریک قراردیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اعلی اقتصادی اور سیاسی وفد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اعلی سطح کا وفد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات کافی مضبوط اور مستحکم ہیں،جواد ظریف نے چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور دلچسپی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان  ایران کے مختلف تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اوردونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیکر  باہمی مفادات  کے تحفظ کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دے سکتے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21