Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197378
Published : 9/1/2019 7:42

امریکہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں:جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست دینے پر قادر نہیں اور امریکہ سےکسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرجنرل حسین  سلامی نے ایران کی پیشرفت، ترقی  اور طاقت و قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست دینے پر قادر نہیں اور امریکہ سےکسی  کوڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،جنرل سلامی نے انقلاب اسلامی کے 40 سالہ نتائج پر مبنی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی طاقت اور قدرت کا زوال شروع ہوگیا اور آج امریکہ ایران کو الگ تھلک کرنے کے بجائے دنیا سے خود الگ تھلگ ہوگیا ہے،انھوں نے کہا کہ آج خطے میں اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت مضبوط اور مستحکم ہوگئی ہے اور علاقائی اقوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ناراض اور ناخوش ہیں،علاقائی اقوام جب چاہیں امریکہ کو خطے سے نکلنے پر مجبور کرسکتی ہیں،انھوں نے کہا کہ اس دور کے امریکہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، آج امریکہ خطے میں 7 ہزار ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوچکا ہے،امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہے اور امریکہ کے علاقہ میں اتحادی بھی پہلے سے کہیں زيادہ کمزور ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21