Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197379
Published : 9/1/2019 7:49

سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ قطیف پرآل سعود کے کارندوں کی یلغار؛5عام شہری شہید

سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اپنے ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف پر حملہ کر کے کم سے 5عام شہریوں کو شہید کر دیا۔
ولایت پورٹل:مشرقی سعودی عرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے شیعہ آبادی والے علاقے القطیف کے الجش اور ام الحمام نامی آبادیوں پر حملے کیے،حملہ آور سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی،سعودی فوجیوں کے حملے میں پانچ افراد کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خـبر ہے، جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا،مشرقی سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا شہر قطیف، سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے اور خاص طور سے بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے سعودی سیکورٹی اداروں کے حملوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے،سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے درجنوں بے گناہ عام شہری شہید اور اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سماجی اور سیاسی بے انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں سیکڑوں دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے،مشرقی سعودی عرب میں سن دو ہزار گیارہ سے سیاسی اور مذہبی تعصبات اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر آل سعود خاندان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21