Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197381
Published : 9/1/2019 8:0

امریکہ کوعراق سے جانا ہوگا:الحشد الشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے واپس جانا ہو گا۔
undefined
ولایت پورٹل:عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ ابو مہدی المہندس نے امریکی اقدامات کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجی و سکیورٹی تنظیمیں علاقے میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ امریکہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اس پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،عراق کے صوبے الانبار میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے بھی کہا ہے کہ الانبار اور صلاح الدین میں نئے امریکی فوجی اڈے قائم کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں اور یہ اقدام عراق کے قومی اقتدار اعلی کے منافی ہے اور امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا،اس سے قبل الانبار کی سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نعیم الکعود نے صوبے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ دی تھی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21