Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197394
Published : 10/1/2019 9:13

امریکہ کے پاس ایران کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں:جنرل رحیم صفوی

دفاعی امور میں رہبر معظم کے مشیر بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت کے طور پر قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
undefined
ولایت پورٹل:فوجی اور دفاعی امور میں رہبر معظم  کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران آج خطے کی ایک بڑی طاقت ہے اور امریکہ کو اسے قبول کرنا ہی پڑے گا، بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ دنیا میں امریکی طاقت رو بہ زوال ہے جبکہ ایران کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی سافٹ پاور جو در اصل ثقافتی اور اسلامی طاقت ہے، خطے میں فروغ پا رہی ہے اور عراقی حشدالشعبی اور لبنان کی حزب اللہ اس کا واضح نمونہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دنیا کی نجات میں اسلام کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خالص اسلامی نظریات ہی دنیا کو نجات دلا سکتے ہیں، یحی رحیم صفوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی، ابلاغیاتی اور اقتصادی مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے جسے ایران اپنی دانشمندی کے ذریعے ناکام بنا دے گا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21