Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197399
Published : 10/1/2019 10:11

برطانیہ کا یورپی یونین سے نکل جانے کا اعلان؛15جنوری کو ووٹنگ

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے نکل جائے گا۔
ولایت پورٹل:گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے خارج ہونے کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے میں شہریوں کے حقوق سمیت مستقبل میں سلامتی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے معاملات طے کیے گئے تھے،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے متعلق معاہدہ پوری طرح ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب نے کہا تھا کہ مذکورہ پیشکش یورپی یونین کی رکنیت سے کمتر ہے،برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی، اکثر ارکان نے ڈیل کی توثیق نہ ہونے کی صورت میں یورپی یونین سے نکلنے کی مخالفت کر دی ہے،بیشتر برطانوی ارکان پارلیمنٹ چاہتے ہیں کہ یورپی یونین سے کسی معاہدے کے تحت ہی نکلا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف جماعتوں کے ارکان نے مالی قوانین میں ترمیم منظور کی ہے،تھریسا مے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کو معاہدے پر قائل کرنے کے لیے یورپی یونین سے مزید مراعات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،واضح رہے ایک ماہ قبل 18 ماہ کی طویل بات چیت کے بعد بریگزٹ ڈیل پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا تھا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21