Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197413
Published : 12/1/2019 6:15

امریکی صدر کی ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اور یا امریکی کانگریس، سرحدی دیوار کا بجٹ پاس نہیں کرتی ہے تو وہ ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
undefined
ولایت پورٹل:امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا بجٹ فراہم کر سکتے ہیں،امریکی صدرٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے ملنے والی جنوبی امریکہ کی سرحدوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیکساس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اور یا امریکی کانگریس، سرحدی دیوار کا بجٹ پاس نہیں کرتی ہے تو وہ ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں اگرچہ وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے،ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ چند روز مزید صبر کریں گے تاکہ کانگریس اپنے فیصلے اور بعد والے اقدام کا اعلان کرے،واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے امریکی کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے پینٹاگون کے بجٹ سے سرحدی دیوار کی تعمیر کے ضروری اخراجات کر سکتے ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21