Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197419
Published : 13/1/2019 8:1

سعودی عرب میں شادی کی عمر 15 سال سے بڑھا کر 18سال کر دی گئی

سعودی عرب میں اس سے قبل قانونی طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کو 15 سال کی عمر میں شادی کی اجازت تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
undefined
ولایت پورٹل
:سعودی عرب کی شوریٰ نے کم عمری میں شادی کے خلاف بل منظور کرتے ہوئے کم سے کم شادی کی عمر 18 سال مقرر کردی ہے تاہم اس سے قبل شادی کیلئے کم سے کم عمر 15 سال مقرر کی گئی تھی جس کو اب  بڑھا کر 18 کر دیا گیا ہے،عبداللہ الشیخ کی زیر صدارت شوریٰ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے اراکین نے کم عمری کے خلاف شادی کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظو ر کر لیا گیا ہے ،شوریٰ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر یحیحیٰ الثمان نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک اراکین نے گزشتہ سیشن میں اسلامی قوانین کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات کو سننے کے بعد ان پر غور کیا اور پھر اس قانون کو منظور کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل قانونی طور پر لڑکوں اور لڑکیوں کو 15 سال کی عمر میں شادی کی اجازت تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا،شوریٰ کونسل نے جو قانون منظور کیا اس میں شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر کی گئی علاوہ ازیں اس نقطے پر بھی سب نے اتفاق کیا کہ ایسی لڑکیاں یا لڑکے جو شادی کے قابل نہیں ان کا زبردستی نکاح کروانا بھی جرم میں شمار کیا جائے گا،نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال قانون منظور کیا گیا جلد اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزاوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21