Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197424
Published : 13/1/2019 8:38

پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کریں گے:سعودی وزیر توانائی

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
undefined
ولایت پورٹل:پاکستانی روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان کے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے،واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں ماہ سعودیہ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے امکانات ہیں، آئندہ دو ماہ کے دوران پاکستانی حکومت چین، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کی یادداشتوں پر دستخط کرے گی۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23