Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197425
Published : 13/1/2019 8:44

صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی

صیہونی فوجیوں کی سکیورٹی میں اسرائیل کے وزیر زراعت اور سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
undefined
ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر زراعت یوری ایریل اور سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام میں یہودیوں کی مذہبی رسومات ادا کیں،اس موقع پر ان غاصب صیہونیوں نے دین اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مسلمانوں کا قبلہ اول مسجدالاقصی، اس وقت بیت المقدس کا عیسائی و اسلامی تشخص مٹانے اور اسے صیہونی رنگ دینے کے لئے صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے اجتماع کے مرکز میں تبدیل ہو گئی ہے،یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا ہے کہ مسجدالاقصی، مسلمانوں سے متعلق ہے اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21