Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197427
Published : 13/1/2019 10:20

جب تک ایران اور اس کے اتحادی شام میں رہیں گے اس ملک کی باز آباد کاری نہیں ہونے دیں گے:امور ایران کے سلسلہ میں امریکی وزارت خارجہ کے نمائندے

ہم ایران کو شام میں وہ کام نہیں کرنے دیں گے جو اس نے لبنان میں کیا ہے چاہے اس کے لیے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے۔
undefined
ولایت پورٹل:ایرانی امور پر نظر رکھنے کے لیے  امریکی وزارت خارجہ  کے مقرر کردہ  نمائندے بریان ہوک   نے ایران مخالف امریکی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے  کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی باز آباد کاری کے سلسلہ میں ہونے کی جانے والی امداد پر یہ کہہ کر روک لگا دی ہے کہ جب تک ایران اور اس کے اتحادی شام سے چلے نہیں جاتے  اس ملک کی باز آباد کاری میں مدد نہیں ہونے دیں گے، ہم ایران کو شام میں وہ کام نہیں کرنے دیں گے جو اس نے لبنان میں کیا ہے  چاہے اس کے لیے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے،یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ ایران پر یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے جارہے ہیں جبکہ یہ وہاں شام کی قانونی  حکومت کی درخواست پر گئے ہیں  اور داعش جیسی بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم کا مقابلہ کیا ہے  تاہم ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک داعش کی دہشتگردی کا خطرہ رہے گا  اور شام کی حکومت  چاہے گی ہم شام میں رہیں گے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20