Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71831
Published : 21/3/2015 17:35

ایران عزت و وقار کے ساتھ مفاہمت کا خواہاں ہےایران عزت و وقار کے ساتھ مفاہمت کا خواہاں ہے

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا ٹھوس اور اٹل فیصلہ ہے کہ وہ،عزت و وقار کے ساتھ مفاہمت کرے گی
محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانی عوام ،اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور وہ، اپنی عزت و وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے- ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے اس پیغام میں، جو بظاہر امریکی صدر بارک اوبامہ کے نوروز کے پیغام کا جواب سمجھاجاتا ہے، لکھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو، ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے اور یا دباؤ میں سے، کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا- یورپ کے ایک مذاکرات کار نے جمعرات کے روز ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے قریب آنے کے بارے میں دیئے جانے والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی، کافی ایسے مسائل باقی ہیں کہ جنھیں حل کئے جانے کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آٹھویں دور کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں- فریقین کے درمیان مذاکرات کا یہ عمل، اتوار کے روز سے جاری ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27