Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71833
Published : 21/3/2015 17:42

نیا شمسی سال دشمن کی نابودی اور رسوائی کا سال

خطیب جمعہ تہران نے کہا ہے کہ نیا شمسی سال دشمن کی نابودی اور رسوائی کا سال ہوگا - تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی- آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ہم سب اھل بیت اطہار علیھم السلام کے چاہنے والے ہیں اور نئے شمسی سال کا آغاز دختر رسول حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے دنوں میں ہورہا ہے، لھذا ہمیں شہزادی کونین کی شہادت کے دنوں کا خیال رکھنا چاہیے- انہوں نے کہا ملت ایران رواں شمسی سال کے آخری لمحات گذار رہی ہے اور نیا سال شروع ہونا ہی چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں گذشتہ ایک برس میں اپنے اعمال پر ایک نظر دوڑانی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم نے کہاں کہاں کوتاہی کی ہے- خطیب جمعہ تہران نے دعا کی کہ نیا شمسی سال مسلمانوں کے لئے برکت، عزت و سربلندی کا سال ہوگا اور دشمنوں کے لئے نابودی اور رسوائی کا پیغام لے کر آئے گا- آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ قرآن کریم میں بھی بہار کی بات کی گئی ہے اور اسے خدا کی نشانیوں میں سے قرار دیا گیا ہے اور یہ بیان کیا گیا ہے کہ مردہ زمین کس طرح سے دوبارہ زںدہ ہوتی ہے اور کس طرح سے اس پر پودے اگ آتے ہیں- انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن لوگ قبروں میں سے نکلیں گے لھذا ہمیں ہمیں نیک اعمال کی انجام دہی کی کوشش کرنی چاہیے - آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ہماری عبادت فکر کے ہمراہ ہو کیونکہ بغیر فکر کے عبادت نہ صرف انسان کو ترقی کی طرف نہیں لےجاتی بلکہ اسے تھکادیتی ہے لیکن فکر کے ہمراہ عبادت انسان کو شادابی عطا کرتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17