Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71834
Published : 21/3/2015 17:44

داعش کے حلاف عراقی افواج کی کامیابیاں

عراقی افواج، مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو یکے بعد دیگرے فتح کررہی ہے- عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کوششوں سے دہشتگردوں کو پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے - عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ترجما ن نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام تکریت میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا محاصرہ مکمل کرلیا گیا ہے- کریم النوری نے جمعرات کی رات اعلان کیا کہ تکریت میں فوج اور عوامی رضا کاروں کی پیش قدمی سے داعش کے تکفیری بوکھلا گئے ہیں - بیان کے مطابق انہیں شہر کے اندر گھیر لیا گیا ہے- کریم النوری نے کہا کہ شہر تکریت کو مکمل طرح سے آزاد کرانے کے لئے وقت درکار ہے اور عراقی فوج و عوامی رضار جلد بازی میں آپریشن کرنا نہیں چاہتے، کیونکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ عوام کی ہلاکتیں کم سے کم ہوں- ادھر اطلاعات ہیں کہ شمالی عراق میں دسیوں تکفیری دہشتگرد اس وقت ہلاک اور زخمی ہوگئے جب وہ ایک ٹینکر میں گولہ بارود بھر رہے تھے- اس ٹینکر میں دھماکے سے گیارہ داعشی تکفیری دہشتگرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں- یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا- ادھر صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ دو ہزار عوامی رضا کار جوان امن بٹالین اور حزب اللہ عراق بٹالین کے تحت تکریت کی آزادی کی کاروائیوں میں شرکت کرنے، اسپائکر ایربیس پہنچ چکے ہیں- ادھر کرکوک اتحاد کے رکن پارلیمنٹ جاسم محمد جعفر نے کہا ہے کہ اس وقت ترکمن قوم کے چار ہزار جنگجو کرکوک میں داعش کے تکفیریوں کے خلاف برسر پیکار ہیں- عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بھی کہا ہے کہ عراقی فوج تکفیری داعش کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے- انہوں نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو اور بغداد علاقے کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں مشترکہ موقف کے حامل ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کا سہارا لیا جائے- ابراہیم جعفری نے کہا کہ یہ عراقی فوج ہی ہے جو داعش کے خلاف کاروائیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور اس جدو جہد میں عوامی رضا کار، قومی گارڈ، پیشمرگہ فورسز اور قبائیلی جوان شامل ہیں- انہوں کہا کہ داعش کےخلاف جنگ میں عراقی فوج کو کسی بھی بیرونی طاقت کی حمایت حاصل نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16