Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71837
Published : 21/3/2015 17:51

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کامیابی

شام کی فوج ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کو حلب کے نواحی علاقے حندرات کے اطراف میں اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے اور حماہ اور درعا کے نواحی علاقوں، ادلب اور دیگر علاقوں میں اپنی پیش قدمی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ شامی فوج کے ایک باخبر ذریعے نےکہا ہےکہ فوج کے دستوں نے حندرات کے علاقے کے اطراف میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے بچے کھچے افراد کے خلاف ایک غیرمعمولی کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کا اسلحہ اور سازوسامان تباہ کرنےکے علاوہ حندرات کے نواحی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ 
ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں اپنی پے در پے کارروائیوں میں دہشت گرد گروہوں جبھۃ النصرہ، جیش الاسلام، لواء الاسلام اور فیلق الرحمن کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی تیرہ گاڑیوں کو ہتھیاروں سمیت تباہ کر دیا ہے۔ دوما میں بھی الناعورہ، مسجد الانصار کے اطراف،برج الطبی اور مسجد الرحمن کے قریب دہشت گرد گروہ لواء الاسلام سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج نے حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کی آٹھ گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ عین ترما قصبے میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں کتیبہ الدفاع الجوی نامی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ سمیت کم از کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20