Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71841
Published : 21/3/2015 18:2

روس کےخلاف پابندیاں غیر قانونی ہیں

روسی حکومت نے ماسکو کے خلاف پابندیاں جاری رہنےکے سلسلے میں یورپی رہنماؤں کے بیانات کو غیرتعمیری اور تخریبی قراردیا ہے کرملین کے ترجمان نے کہا ہےکہ یورپی رہنماؤں کے اس تازہ فیصلے کے بعد کہ ماسکو کے خلاف پابندیاں جاری رہیں گی روس بھی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے جو بھی ضروری ہوگا وہ انجام دے گا ۔سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق کرملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کی ایف پر، مشرقی یوکرین کےسلسلے میں ہونے والے امن سمجھوتےکی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ پسکوف نےکہا کہ ہم ترجیح دیتے ہیں کہ تعمیری امور میں شرکت کریں نہ کہ پابندیوں کے بارے میں اظہار خیال جیسے تخریبی اور غیر تعمیری امور میں حصہ لیں۔ کرملین کے ترجمان نے کہا کہ ہم پابندیوں کے بارے میں بات چیت نہیں کریں گے اور روس ہر وہ کام انجام دے گا جو اس کے قومی مفادات کے تحفظ کےلئے ضروری ہوگا ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16