Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71842
Published : 21/3/2015 18:4

عراقی قوم دہشت گردوں پر کامیاب ہوگی: عراقی صدر

عراقی صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کو فتح حاصل ہوگی
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے جمعے کو ایک بیان میں عید نوروز کی آمد کے موقع پر عراقی قوم خاص طور پر عراقی کردوں کو مبارکباد پیش کی اور اس اطمینان کا اظہار کیا کہ عراقی قوم کو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوگی۔ عراقی فواد معصوم نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور مشکلات و مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے عراقی صدر نے کہا کہ ہم ایسے میں جشن نوروز کا استقبال کررہے ہیں،جب اس وقت ملت عراق داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے جنگ میں مشغول ہے اور اپنے ملک کی آزادی اور عزت کے لئے قربانیاں پیش کررہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23