Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71852
Published : 22/3/2015 21:20

دہشت گرد یمن کو تباہ کرنے کےدرپئے ہیں - ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیاہے کہ دہشت گردعناصریمن کی تباہی اور تمام گروہوں کی نابودی کےدرپے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ دہشت گردی تحریک انصار اللہ اور منصور ہادی کو نہیں پہچانتی دہشت گردوں نے پورے علاقے اور دنیا کے ملکوں کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خلیج فارس تعاون کونسل، یمن میں قومی مذاکرات کے سلسلے میں حقیقی مددکر کے خانہ جنگی اور دہشت گردانہ اقدامات کو روک سکتی ہے۔ ایران کے نائب وزیرحارجہ نے کہا کہ توقع کی جارہی ہےکہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے تعمیری کردار ادا کر کے یمن کو تقسیم ہونےسے بچائیں گے اور عدن کو دہشت گردوں کی نئی جنت نہیں دیں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کا ہدف و مقصد یمن کی تباہی اور تمام گروہوں کی نابودی ہے اور انھوں نے علاقے اور دنیا کے ممالک کوبھی اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ بعض فریقوں کی جانب سے علاقے خاص طور پر یمن میں دہشت گردی کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا ایک اسٹریٹجک غلطی ہے جس سے علاقے کی سلامتی کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو علاقے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور جان لینا چاہیے کہ اسرائیل کی ناجائز حکومت اپنے زہریلے اور پیچیدہ اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کی اصلی حامی اور پشتپناہ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26