Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71856
Published : 22/3/2015 21:36

فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر بان کی مون کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل پر ایک بار پھر تاکید کی ہے - ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے ہفتے کے روز آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی غیر قانونی تعمیر کو روکنے اور اسرائیل کے ذریعہ روکی گئی فلسطینی انتظامیہ کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں فعال شرکت کریں تاکہ صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر صیہونی حکومت کے اصرار کی بنا پر صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے ساز باز مذاکرات کا عمل گزشتہ سال رک گیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20