Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71857
Published : 22/3/2015 21:39

تکریت کی آزادی میں امریکہ کی رخنہ اندازی

عراقی رکن پارلیمنٹ حنان فتلاوی نے کہا ہے کہ امریکہ تکریت کی آزادی میں رخنہ اندازی کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ حنان فتلاوی نے عراقی عوامی رضاکاروں کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریئس کے دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت امریکہ تکریت کی آزادی کی کارروائی میں رخنہ اندازی کررہی ہے - حنان فتلاوی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریئس کے اس دعوے کی شدید مذمت کی ہے کہ عراق کے استحکام کے لئے عواقی رضا کار داعش گروہ سے زیادہ خطرناک ہیں - حنان فتلاوی نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی رضاکاروں کو داعش گروہ کے وحشی اور خونخوار دہشت گردوں کے برابر قراردینا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ سیاسی جہالت بھی ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ عوامی رضاکاروں کے خلاف وسیع پروپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے جس کی تازہ ترین مثال ڈیوڈ پیٹریئس کا بیان ہے- حنان فتلاوی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریئس کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت، شہدائے عراق کے خون اور عراقی معاشرے کے ایک بڑے حصے اور ان تمام افراد کی توہین کے مترادف قراردیا جو عراق کے دفاع کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19