Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71858
Published : 22/3/2015 21:43

یمن میں شہر تعز کے تمام سرکاری اداروں پر انصاراللہ کا کنٹرول

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے شہر تعز میں جو جنوبی علاقوں کا دوازہ شمار ہوتا ہے،تمام سرکاری اداروں اور فوجی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- صنعا کی سیکورٹی کمیٹی نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوج کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- منصور ہادی اس وقت عدن میں ہیں جو صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہوئے ہیں-یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور سیکورٹی فورس نے صوبے تعز کی جیل کے انتظامی امور سنبھالنے کی مخالفت کئے جانے کے بعد اس جیل کا محاصرہ اور وہاں کے عہدیداروں کو تبدیل کردیا ہے- انصاراللہ نے اس علاقے میں ائرپورٹ اور عدلیہ کی عمارت کا کنٹرول سنبھال نے کے بعد
نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں اور شہر تعز کے تمام علاقوں اور سرکاری اداروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے- یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے عدن فرار ہونے کے بعد وہاں ملک کی تقسیم کی سازش کے تحت اپنی ایک آزاد حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا- منصور ہادی نے ہفتے کے روز اپنے ایک پیغام میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی تشکیل کی ضرورت پر بھی تاکید کی-اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اتوار کے روز ایک اجلاس تشکیل دے رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22