Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71859
Published : 22/3/2015 21:46

ہندوستانی پارلیمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی

ہندوستان کی پارلیمنٹ لوک سبھا کے کیمپس میں لگی شدید آگ پر قابو پالیا گیا ہے نئی دہلی سے موصولہ میں خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے کمیپس کے اندرگیٹ نمبر آٹھ کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے کافی شدت اختیار کرگئی- آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ آگ کے شعلے کافی اوپر تک اٹھتے نظر آئے اور دھوئیں کے بادل علاقے کی فضا میں پوری طرح چھاگئے - آگ دوپہر دو بجکر بیس منٹ پر لگی- حکام کا کہنا ہے کہ آگ پارلیمنٹ کے کمیپس کے اے سی پلانٹ میں لگی- بہلے تو خود پارلیمنٹ میں موجود آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پانے کے کی کوشش لیکن جب آگ کی شدت خطرناک شکل اختیار کرگئی تو فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا - ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مالی نقصان بھی بہت کم ہوا ہے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16