Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71861
Published : 22/3/2015 21:53

ایران کی جانب سے الحسکہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے شہر الحسکہ میں کردوں کے جشن میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام کے شہر الحسکہ میں داعش کےدہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونےوالوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ملکوں کے تعاون سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کردیاجائےگا- واضح رہے کہ شام کے شہر الحسکہ میں جش نوروز کی دو مختلف تقریبات کے دوران کردوں کے اجتماع میں دہشت گردانہ حملے کئے گئے جن میں ایک سو سےزائد افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے- شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کے گروہ کا کہناہےکہ یہ حملے داعش کے عناصر نے کئے تھے- مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19