Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71870
Published : 23/3/2015 18:50

یمن میں نئے وزیردفاع کا انتخاب

یمن کی اعلی انتخابی کمیٹی نے نئے وزیردفاع کا انتخاب کیا ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یمن کے آئین کی بنیاد پر دو اہم فیصلے کئے اور نئے وزیردفاع کی حیثیت سے حسین ناجی ہادی خیران کو منصوب کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق اعلی انقلابی کمیٹی نے اپنے اجلاس بیرون ملک مقیم یمنی شہریوں کو پاسپورٹوں کے اجرا میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے نئے وزیردفاع حسین ناجی ہادی خیران کو منصوب کئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے کے لئے ان کے انتخاب کا مقصد، اعلی قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کے وزیردفاع محمود الصبیحی، اپنے فرائض سے روگردانی کرتے ہوئے عدن فرار کرگئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17